ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے،اداکارہ و پرفارمرآفرین

ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے،اداکارہ و پرفارمرآفرین
 ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے،اداکارہ و پرفارمرآفرین

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی ناموراداکارہ،ماڈل و پرفارمر آفرین نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور ان کو کبھی نہیں دھرایا۔میں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرنے کی۔ کوشش کرتی ہوں۔آفرین نے کہا کہ سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ نئے اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کی اداکاری سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ آفرین کا کہنا تھا کہ ا داکاری کیلئے سب سے پہلے اپنی ذات کو نفی کر کے ڈرامہ سکرپٹ کے مطابق اس کردار کو اس طریقے سے ادا کیا جائے جس سے حقیقت کی جھلک لگتی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے جو حالات ہوچکے ہےں ان کی بہتر کےلئے دعائےں ہی کی جاسکتی ہے کےونکہ باقی کچھ ہوتا نظر نہےں آرہا۔

مزید : کلچر