’’وراثت‘‘میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آؤں گی،اقراء اسلم

’’وراثت‘‘میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آؤں گی،اقراء اسلم
’’وراثت‘‘میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آؤں گی،اقراء اسلم

  


لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل اقراء اسلم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’وراثت‘‘میں میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آؤں گی۔میں کم مگر معایری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔اقراء اسلم نے کہا کہ لالچی اور پیسے کے پیچھے بھاگنے والی اداکارئیں بھارتی فلموں میں کام کر نے کیلئے تر لے منتیں کرتیں ہیں ‘جن لوگوں کو اپنے ملک کی عزت کی فکر نہیں انکو یہاں رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ‘میں نے ایک بار نہیں کئی بار بھارتی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش رد کی ہے اور آئندہ بھی کام نہیں کرونگی ۔ اقراء اسلم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک اور اپنی عزت کو تر جیح دی ہے اور کبھی پیسے کا لالچ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لالچی اور پیسے کے پیچھے بھاگنے والی اداکارئیں بھارتی فلموں میں کام کر نے کیلئے تر لے منتیں کرتیں ہیں۔

مزید : کلچر