ہیوز کے بیٹ کو ماونٹ ایورسٹ پر رکھنے کی منصوبہ بندی

ہیوز کے بیٹ کو ماونٹ ایورسٹ پر رکھنے کی منصوبہ بندی

میلبورن( آن لائن ) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے استعمال میں رہے بیٹ کو ماو¿نٹ ایورسٹ میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین والی ایڈورڈ نے کہا کہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ تجویز آئی تھی۔ہیوز کی سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں باو¿نسر کے باعث موت کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ میدانوں کے داخلی اور خارجی راستوں میں بیٹ رکھ کر خراج عقیدت پیش کیاگیاتھا۔والی ایڈورڑ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کئے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیپال میں 63اوورکا میچ کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ہیوز کے آخری اسکور63ناٹ آو¿ٹ کو ٹریڈمارک کے طورپر رجسٹر کرواچکاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی