میلبورن ٹیسٹ سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ ،کینگروز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

میلبورن ٹیسٹ سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ ،کینگروز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ...

                       میلبورن (آئی این پی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے کپتان سٹیون سمتھ کے 192 اور ریان ہیرس کے 74 رنز کی بدولت 530 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا‘بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4‘ یادیو اور ایشون کی 3,3 وکٹیں‘ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنا لئے ‘فالو آن سے بچنے کیلئے مزید223 رنز درکار۔ہفتہ کو ملبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلی جانے والی گواسکر بارڈر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پراعتماد انداز میں شروع کیا اور ناٹ آو¿ٹ بلے بازوں نے بغیر کسی پریشانی کے بھارتی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بولر رائن ہیرس نے جارحانہ 74 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی کو چار وکٹ ملے جبکہ امیش یادو اور رام چندر اشون نے تین تین وکٹیں لیں۔سٹیو سمتھ اور بریڈ ہیڈن کے مابین 110 رنز کی شراکت ہوئی۔ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن دوسرے روز آو¿ٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب مچل جانسن آف سپنر ایشون کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سٹیون سمتھ تھے جو 192 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے اور 8 سکور سے ڈبل سنچری سکور نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کے 530 کے جواب میں بھارت کی طرف سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا ۔ آسٹریلیا کو پہلی کامیابی 55 کے مجموعی سکور پر ملی اور شیکھر دھون 28 رنز بنا کر ریان ہیرس کی گیند پر کپتان سمتھ کو کیچ دے بیٹھے تاہم اس کے بعد بھارت نے محتاط بیٹنگ کی اور جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے تھے اور اسے فالو آن سے بچنے کےلئے مزید 223 رنز درکار تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی