سعید اجمل کے ورلڈکپ کھیلنے کی امید ختم ،ٹیسٹ کیلئے بھارت نہیں جائیں گے

سعید اجمل کے ورلڈکپ کھیلنے کی امید ختم ،ٹیسٹ کیلئے بھارت نہیں جائیں گے ...

                                 لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعید اجمل کی ورلڈ کپ 2015 میں کھیلنے کی امیدیں ختم ہوگئیں ۔قومی ٹیم کے آف سپنر نے فوری طور پر ٹیسٹ کروانے سے معذرت کر لی ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق آف سپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر مزید کام کریں گے جبکہ قومی کرکٹر نے بھی فوری طور پرٹیسٹ کروانے سے معذرت کی ہے اور فی الحال پی سی بی سے بحالی پروگرام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔دوسری جانب قومی آل را¶نڈر محمد حفیظ آئندہ ہفتے باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے چنائی جائیں گے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے محمد حفیظ کو تربیت دینے والے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق اور لیگ سپنر مشتاق احمد کی سفارش پر انھیں آئی سی سی کے ٹیسٹ کے لئے بھارت بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میںقذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی اس خصوصی میٹنگ بھی ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان،سی اواو سبحان احمد،چیف سلیکٹر معین خان،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم،ثقلین مشتاق اور سعید اجمل نے بھی شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی