ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جا ئےگی

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جا ئےگی

 اسلام آباد ( آن لائن ) پانچ پاکستانی کھلاڑی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری 2015ءکو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اتوار 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائے گی جس میں پانچ کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ علی بخاری اور عباس شوکت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب پانچ روزہ ٹرائل کے بعد کیا۔ تمام جونیئر کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کارکردگی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی