پہلی چیلنج بیلٹ پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
لاہور( آن لائن )پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام پہلی چیلنج بیلٹ پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں باکسرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پنجاب کالج آف کامرس کے سپورٹس ہال میں منعقد ہونی والی چیمپئن شپ میں دو کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔49 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سندھ کے امام عزیز نے خیبر پختونخواہ کے سمیر خان کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ69 کلوگرام کیٹیگری میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے نے سندھ کے محمد عمران کو مات دی۔ چیلنج بیلٹ کے فاتح باکسر کو 15 ہزار جبکہ رنر اپ کو 10 ہزار ورپے نقد انعام دیاگیا۔پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر افراز خان اور پنجاب باکسنگ کے صدر محمود بٹ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ چیلنج بیلٹ شروع کرنے کا مقصد باکسرز کو پروفیشنلز مقابلوں کی جانب راغب کرنا اوران کی مالی حالت کو بہتر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پرفیشنل چیمپئن شپ کروائی گئی اس طرح کے مقابلوں کا سلسلی جاری رہا تو نوجوانوں میں اس کھیل بارے مزید شوق پیدا ہوگا۔اس موقعہ پر پوزیشنز حاصل کرنے والے باکسرز کا کہنا ہے کہپاکستان میں پہلی بار پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے اگرعالمی معیار کی سہولیات اور کوچنگ فراہم کی جائے تو ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔