آل خلیل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک کولٹس نے خلیل کمبائینڈکلب کو شکست دی

آل خلیل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک کولٹس نے خلیل کمبائینڈکلب کو شکست دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی اےن پی )آل خلیل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک کولٹس نے خلیل کمبائینڈکلب کو گیارہ رنز شکست دی ، میڈیکل گراﺅنڈ پر ملک کولٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تیس اوورز میں دوسو ایک رنز بنائے جس میں صادق 60 ،راشد 51 ،بابر 35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، خلیل کمبائینڈکی طرف سے سلمان ، لطیف اور عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں خلیل کمبائنڈ کلب کی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
 ، جس میں وقاص66 ، اعلیٰ گل 35 کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ملک کلب کی طرف سے ہارون اور شہریار نے تین تین جبکہ عباد اﷲ نے دو جبکہ صادق نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ صادق کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔