حکومت نے رواں مالی سال 10907ارب کے ریکارڈ قرضے حاصل کئے

حکومت نے رواں مالی سال 10907ارب کے ریکارڈ قرضے حاصل کئے

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت نے بینکوں سے قرضہ لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے‘ موجودہ مالی سال 2014ءکو حکومت نے بینکوں سے 10 ہزار 907 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کے 42.09 فیصد کے تناسب سے قرضے حاصل کئے ہیں۔ گذشتہ سال حکومت نے 9521 ارب روپے بینکوں سے قرضے حاصل کئے تھے۔ سابقہ وفاقی حکومت نے 2012ءمیں 7683 ارب روپے کا قرضہ بینکوں سے حاصل کیا تھا۔ 2011ءمیں گیلانی حکومت نے 6012 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے تھے جبکہ 2010ءمیں حکومت نے 4651 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے۔

مزید : کامرس