سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے سے ٹریکٹر کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے سے ٹریکٹر کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ

              اسلام آ باد(آن لائن)ملک میںسیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی،جولائی سے نومبر تک فروخت میں بھی45 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان آٹ موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیس ہزار پانچ سو اڑسٹھ ٹریکٹر تیار کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں دگنے ہیں۔ جولائی سے نومبر تک اٹھارہ ہزار چار سو ستاون ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح سولہ سے کم کرکے دس فیصد کی گئی تھی ۔

مزید : کامرس