ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا اجلاس، ٹیچرایجوکیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا اجلاس، ٹیچرایجوکیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں اساتذہ کے مسلسل تربیتی پروگرام پر ریجنل پروگرام مینیجرزکا اجلاس پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ کی زیر صدارت منعقدہوااجس میںپنجاب بھر سے ریجنل پروگرام مینیجر ز نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد شاھد سلیم بھی موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر سربراہان، کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر سر براہان،ٹیچر ایجوکیٹرزاور ڈسٹرکٹ ٹیچرایجوکیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔جس میں کا رکردگی کے لحاظ سے بہاولپور ڈسٹرکٹ نے پہلی وہاڑی نے دوسری، ساہیوال نے تیسری اور اٹک اور جہلم نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ نیزریجنل پروگرام مینیجرز نے اساتذہ کے مسلسل تربیتی پروگرام(CPD) کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں ۔

پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کم کارکردگی دکھانے والے ڈسٹرکٹ کوہدایات جاری کیں تاکہ دوسرے اضلاع کی کارکردگی بھی بہتر ہوسکے۔اس موقع پر پانچویں جماعت میں کمزور کارکردگی دکھانے والے پرائمری سکولوں کے سالانہ امتحانات کی تیاری کی خصوصی کوچنگ کے حوالے سے ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تاکہ بہتر نتائج سامنے آسکیں اسکے علاوہ ڈی ایس ڈی کی جانب سے ایک ہزار سکولوںمیںمتعارف ہونےوالی   (Early Childhood Educationکے حوالے سے بھی سکولوں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ مزید دو سو پچیس سکولوں میں (Early Childhood Education) کو متعارف کروانے اور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4