سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، تہور حیدری

سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، تہور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس میں پاکستان کے بہترین مستقبل پر حملہ کرکے شہید کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آئی ایس او ہمیشہ نا صرف ملک کے مظلومین کےلئے بلکہ دنیامیں جہاں بھی ظلم و بریرت ہوئی مظلومین کی دادرسی اور ظالمین کے خلاف سراپااحتجاج رہی ہے او اس موقع پربھی جبکہ پوری قوم وملت اشکبار تھی آئی ایس او نے بھی ان علم دشمن عناصرکے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور معصوم طلباءکے ساتھ اظہار ئکجہتی کرتے ہوئی گلگت سے کراچی تک ملک گیراحتجاج کا انعقاد کیااہم بات یہ تھی کہ ان احتجاجی جلوسوں میں سکولز کی یونیفارمز میں ملبوس بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تعلیم و علم دشمنوں سے بیزاری کا اظہار کیا اور یہ عزم ظاہر کیاکہ ہم شہداءپشاور کے رستہ کو زندہ رکھیں گے اور علم کی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا اور سانحہ پشاور کے شہداءکے ورثاءسے ملاقات کی اور زخمی طلباءو پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی انکے جذبات دیدنی تھے آرمی پبلک سکول کے دورہ کے دوران پشاور کے کارکنان نے اسکاﺅٹ سلامی پیش کی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا