بینکنگ کورٹ نے قرض ریکوری کےلئے نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا

بینکنگ کورٹ نے قرض ریکوری کےلئے نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر قرض ریکوری کے دعوی پر نادہندہ میسرز پاکستان پولٹری فیڈ اینڈ ہیچری، میسرز زم زم شادی ہال،میسرز دعا انٹرنیشنل ٹرینڈنگ سٹم اور میسرزشیخ اینڈ شیخ ٹریڈرزکے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ۔ بینکنگ کورٹ نے نیشنل بینک پاکستان کا49لاکھ 30 ہزار روپے قرض وصول کرنے کیلئے کینٹ میں واقع نادہندہ میسرز پاکستان پولٹری فیڈ اینڈ ہیچری مالکان کے اثاثوں کی نیلامی 19جنوری کو کرانے کا شیڈول جاری ہے فیصل بینک کے 41لاکھ 87 ہزار روپے قرض وصول کرنے کےلئے نادہندہ شیخ اینڈ شیخ ٹریڈرز کے اثاثوں کی نیلامی انیس جنوری کو کرانے کا شیڈول جاری ہوا ہے جبکہ میسرز دعا انٹرنیشنل ٹریڈنگ سٹم مالکان سے سٹیڈرڈ چارٹرڈ بینک کا 4 کروڑ 14 لاکھ 58 ہزار قرض وصول کرنے کےلئے ان کے اثاثوں کی نیلامی 17 جنوری اور یونائیڈ بینک کا 20 لاکھ روپے قرض وصول کرنے کےلئے زم زم شادی ہال علامہ اقبال ٹاون کے مالک محمد اعجاز فیضی کی پراپرٹی کی نیلامی 29جنوری کو منعقد کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4