چھٹیوں میں توسیع کرنا بچوں کے ساتھ زیادتی ہو گی،ادیب جاودانی
لاہور(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تمام نجی و سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں 12جنوری تک توسیع کر دی ہے لیکن پرائیویٹ سکولز 12جنوری تک چھٹیاں نہیں کریں گے پرانے شیڈول کے مطابق3جنوری تک چھٹیاں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 365دنوں میں 146دن سکول کھلتے ہیں باقی219چھٹیاں ہوتی ہیں مزید چھٹیاں دینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہو گی