پی پی شہید بھٹو پنجاب کے صدر کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

پی پی شہید بھٹو پنجاب کے صدر کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا الرحمن کی صدارت میں منعقد ہونے والے پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں حکومت کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمائت کی گئی ہے اور قومی ایکشن پلان کمیٹی کو بھی اختیار دیدیا گیا ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو بھی پالیسی بنائے گی پیپلز پارٹی شہید بھٹو اس کی بھی بھرپور حمائت کرے گی جبکہ شہید بھٹو پنجاب کی طرف سے حکومت کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی وہی کاروائی کی جائے جو دہشت گردوں کے خلاف کرنی ہے ۔یہ فیصلے گزشتہ روز شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا الرحمن کی صدارت میں خواجہ ہاؤس میں پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کئے گئے جس میں لاہور کے صدر شکیل گیلانی‘ اسلام شاہ ‘ حاجی عبدالغنی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لواحقین سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ان کے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک حکومت کی بھی غیر مشروط حمائت کرتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1