سانحہ پشاور نے پاکستان سمیت ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، بابر حسین

سانحہ پشاور نے پاکستان سمیت ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، بابر حسین

 لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں معصوم بچوں کو سفاک درندوں نے بدترین بربریت کا نشانہ بنایا جو کا بدترین واقعہ ہے۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت نے پاکستان سمیت دنیابھر کر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شہداء کے خون کے طفیل پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور موثر اقدامات کا وقت آن پہنچا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے قومی سیاسی قیادت کا تاریخی اقدام ہے۔ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو اتفاق رائے سے منظور کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم اقدام ہے پوری قوم دہشت گردی سے نجات چاہتی ہے ۔ قیام امن کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔پاکستان کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے پاکستان ہی ہماری پہچان ہے اس کا تحفظ ہرحال میں کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1