روزنامہ پاکستان کے ملک ممتاز حسین مانگا منڈی پریس کلب کے تاحیات سرپرست اعلیٰ منتخب

روزنامہ پاکستان کے ملک ممتاز حسین مانگا منڈی پریس کلب کے تاحیات سرپرست اعلیٰ ...

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)پریس کلب مانگا منڈی 2015کیلئے الیکشن میں متفقہ طور پر تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے گذشتہ روزالجنت ریسٹوریٹ میں مانگا منڈی کے صحافیوں کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 20صحافیوں نے شرکت کی سب سے پہلے تنویر احمد خاں نے سرپرست اعلیٰ کیلئے ملک ممتاز حسین کا نام پیش کیا تمام صحافی برادری نے رائے پاس کرکے ملک ممتاز حسین روزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی کو تاحیات پریس کلب مانگا منڈی کا سرپرست اعلیٰ منتخب کر دیا سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین نے سال 2015کیلئے تمام عہدیداروں کے چناؤ کیلئے نام پیش کیے تمام صحافیوں نے ان کو منظور کر لیاروزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی ملک ممتاز حسین تاحیات سرپرست اعلیٰ منتخب اور روزنامہ جنگ کے نامہ نگار تنویر احمد خاں صدر، روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار محمد خالد نائب صدر، دی نیشن کے رپورٹر محمد فہیم جنرل سیکرٹری، روزنامہ دنیاکے رپورٹر محمد اشرف بھٹی فنانس سیکرٹری ،روزنامہ دن کے نامہ نگار حاجی محمد شمشیرنشرواشاعت سیکرٹری منتخب ہو گئے انتخابات مکمل ہونے کے بعد پریس کلب مانگا منڈی کی بہتری کیلئے چند قرادایں بھی منظور کی گئیں، شرکت کرنے والے صحافیوں میں محمودالحسن ،ملک احسان الٰہی،عطاء اللہ بھٹی،وقار بشیر،محمد شمشاد بھٹی ،واجد انیل ،عمران گل،محمد وکیل ،انوارالحق،حافظ محمد شفقت ،امانت علی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1