آر ایس پورہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ

آر ایس پورہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               سیالکوٹ /جموں(اے این این) بھارتی فوج نے ایک بارپھر ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ سے ملحقہ آر ایس پورہ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،پاکستان رینجرز نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں،ادھربھارتی فوجی حکام نے روایتی ڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ سرحدی خلاف ورزی میں پہل پاکستانی فورسزنے کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے سیالکوٹ سے ملحقہ آر ایس پورہ سیکٹر میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس پرپاکستان رینجرزنے بھی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں تاہم دوطرفہ فائرنگ میں دونوں جانب سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب بھارتی فوجی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی فورسز نے جموں کے سب سیکٹر آرنیا میں ا ن کی وکرامان پوسٹ پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔انہوں نے کہاکہ اسی پاکستانی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے ہری نگر سیکٹر میں جبو وال پوسٹ پر بھی فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فوجی حکام نے یہ الزام بھی عائدکیاکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے گزشتہ چند روز کے دوران یہ چوتھی سرحدی خلاف ورزی تھی۔

مزید :

علاقائی -