بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے” مجرم “کو 26سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ

بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے” مجرم “کو 26سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو 26سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے جبکہ شریک ملزم کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم یوسف نے 26جولاءکو پولیس کو حسین چوک اور شاہ شمس پارک میں بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی تھیں لیکن وہاں ایسی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ۔ پولیس نے ٹیلی فون نمبر ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میںایک ساتھی کی شمولیت اور اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے یوسف کو سزاسنادی اورساتھی محمد نعمان کو باعزت بری کردیا۔

مزید : صفحہ آخر