این اے 122معائنہ کیس میں 177پولنگ سٹیشنزکے ووٹوں کی انسپکشن مکمل

این اے 122معائنہ کیس میں 177پولنگ سٹیشنزکے ووٹوں کی انسپکشن مکمل

لاہور(نامہ نگار)این اے 122معائنہ کیس میں 177پولنگ سٹیشنزکے ووٹوں کی انسپکشن مکمل کرلی گئی، 17ہزارووٹوں کی کاو¿نٹرفائلز پرپریزائیڈنگ افسران کے دستخط اورمہرموجودنہیں،پولنگ سٹیشن نمبر 169 میں دوسرے سٹیشن کے لئے جاری کردہ سیریل نمبرکے بیلٹ پیپرزاستعمال ہوئے۔35 پولنگ سٹیشنزکے تھیلوں سے ووٹوں کے ریکارڈظاہرکرنے والے فارم نمبر14اور15 نہیں ملے ہیں۔انسپکشن کمیشن غلام حسین اعوان نے این اے 122کے 284میں سے 177پولنگ سٹیشنزکے تھیلوں کامعائنہ مکمل کرلیا ہےتاہم 107پولنگ سٹیشنزکامعائنہ ابھی باقی ہے۔اب تک 177پولنگ سٹیشنزکے ووٹوں میں سے 17ہزارایسے ووٹ برآمدہوئے ہیں جن کے کاو¿نٹرفائلز پر پریذائیڈنگ افسران کے دستخط اورمہروں کے نشان موجودنہیں ہیں۔سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے بیٹے علی صادق اور کرنل ریٹائرڈ مبشر جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی اور میاں افصل اقبال معائنہ کے وقت موجودتھے۔شعیب صدیقی کاکہناتھاکہ دستخط و مہر کے بغیر نکلنے والے 17ہزار ووٹ جعلی ہیں۔35عدد پولنگ سٹیشنزکے تھیلوں سے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا ریکارڈ ظاہر کرنے والے فارم نمبر14اور15 نہیں ملے۔ پولنگ سٹیشن نمبر169 میں دوسرے سٹیشن کے لئے جاری کردہ سیریل نمبر کے پیلٹ پیپرز استعمال ہوئے۔ سردار ایاز صادق کے نمائندے کرنل ریٹائرڈ مبشر کا کہنا تھا کہ17ہزارکاونٹر فائلز جن پر پرایزائڈنگ افسران کے مہر و دستخط نہیں وہ دونوں پارٹیوں کے نکل رہے ہیں۔ تمام ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھوں کے نشانات موجود ہیں، معائنہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کے نادرا سے تصدیق کر لیں۔معائنے کے عمل میں ابھی مزید5روز لگیں گے، کمیشن نے ریکارڈ کو ڈی سی او آفس نادر ہال میں سیل کر دیاہے ،جہاں 6 پولیس اہلکار ریکارڈ کی حفاظت پر مامور ہیں۔

 انسپکشن مکمل

مزید : صفحہ آخر