بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، پرویز مشرف

بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، پرویز مشرف

لندن/کراچی(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے‘ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ”پراکسی وار“ کا خطرہ ہے‘ نیٹو بھارت کو افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف بیس کے طور پر استعمال کرنے سے روکے۔ ہفتہ کو برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے اور وہ پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ سابق صدر نے خبردار کیا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے چلے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ”پراکسی وار“ شروع ہوسکتی ہے۔ اخبار کے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ کے آرکیٹیکٹ پرویز مشرف نے کہا کہ یہ نیٹو کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو افغانستان کی سرزمین کو بیس کے طور پر پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی حمایت پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اور وہ اس وقت یہی کردار ادا کررہے ہیں۔

 پرویز مشرف

مزید : صفحہ آخر


loading...