کراچی سے کشمیر تک سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ، الطاف حسین

کراچی سے کشمیر تک سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ، الطاف حسین

لندن(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم ، وزرائے اعلی ، آرمی چیف اور دیگر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے کشمیر تک اسکولوں کے پرنسپلزکو دہشت گرد تنظیموں سے دھمکیاں مل رہی ہیں ، ان میں خصوصا طالبان اور داعش کے لوگ شامل ہیں جو دھمکا رہے ہیں کہ اسکول فوری بند کردیئے جائیں ورنہ وہ یہاں بھی آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ دہرائیں گے ، الطاف حسین نے کہاکہ اسکولوں کے پرنسپل رابطہ کرنے پر بات کرنے سے بھی گھبرا رہے تھے ، وہ اپیل کرتے ہیں کہ تمام اسکولوں کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث اس میں دشواریاں ہوں گی لیکن دیگر ایجنسیوں سے مدد لے کر نفری کی کمی پوری کی جائے اور سکولوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے

الطاف

مزید : صفحہ آخر