صدر زرداری کمان ہے اور بلاول تیر ، بلاول بھٹو کی ٹوئیٹ
لندن (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ صدر زرداری کمان ہے اور بلاول تیر ہے جبکہ انہوں نے ایک نعرہ بھی درج کیا ہے کہ یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور۔