دکان کوسیل کرنے کے دوران ملازم کوبھی اندربندکرنے کا سخت نوٹس

دکان کوسیل کرنے کے دوران ملازم کوبھی اندربندکرنے کا سخت نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شہزادرضانے ایل ڈی اے کے عملے کی طرف سے دکان کوسیل کرنے کے دوران ملازم کوبھی اندربندکرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرایل ڈی اے، اسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر لیک روڈکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں شہباز گجر ایڈووکیٹ نے حبس بےجا کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ ایل ڈی اےکی ٹیم نے جین مندرکے قریب دکان سیل کرنے کے دوران ملازم کوبھی اندرہی بندکردیا۔عدالت نے بیلف مقرر کیا جس نے موقع پرجاکرملازم خرم کوباہرنکالااورعدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملازم کودکان کے اندربندکرنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کوڈائریکٹرایل ڈی اے،اسٹنٹ ڈائریکٹراورانسپکٹرلیک روڈکے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

دکان سیل

مزید : صفحہ آخر