بینظیر بھٹو کی برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی، مزار پر قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی

بینظیر بھٹو کی برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی، مزار پر قرآن خوانی ،فاتحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاڑکانہ(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی۔تقریب میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچے ، برسی کی تقریب صبح سویرے مزار پر قرآن خوانی کر کے شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے سارا دن کارکن بینظیر بھٹو کی مزار پر فاتحہ خوانی کرتے رہے ،جبکہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھی کارکن ماتم کرتے رہے ، برسی میں شرکت کرنے والوں کے لئے حفاظتی اقدامات بھی سخت کئے گئے تھے، 7ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ ٹریفک پولیس ، رینجرز،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے علاوہ کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کی گئےں تھی، سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 7واک تھرو گیٹس کے علاو ہ مزار میں داخل ہونے والوں کی تلاشی بھی لی جارہی تھی، برسی میں شرکت کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شا ہ ، جہانگیر بدر ،مخدوم امین فہیم ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب کے علاوہ پی پی پی کے سینیٹرز ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی رہنماﺅں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔برسی کے موقعے پر مشاعرہ بھی کیا گیا ، جس میں شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی دی جانے والی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید :

صفحہ اول -