کوہاٹ ،عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث حافظ قمرالزمان سمیت7 افراد کی لاشیں برآمد

کوہاٹ ،عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث حافظ قمرالزمان سمیت7 افراد کی لاشیں برآمد ...

                           کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ کے قریب سے سات دہشتگردوں کی لاشیں ملی ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سات میں سے دو لاشوں کی شناخت حافظ قمرالزمان اور سہیل کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ باقی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حافظ قمرالزمان عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

7لاشیں برآمد

مزید : صفحہ آخر