دہشتگردی کیلئے پاک سر زمین استعمال کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ،پرویز رشید

دہشتگردی کیلئے پاک سر زمین استعمال کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ...

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ آئین پاکستان نے جن اداروں کو اختیار دیا ہے ان کے علاوہ مجھ سمیت کوئی بھی شخص بندوق اٹھائے گا وہ دہشتگرد ہے،اکبر بگٹی نے ریاست کے خلاف بندوق نہیں اٹھائی تھی،وہ ایک شخص کے خلاف جنگ تھی اس لئے وہ شہید تھے،عمران خان کی سول نافرمانی کی بات بندوق کے زور پر نہیں ایک سیاسی بیان اور لوگوں سے اپیل تھی طالبان کی تقسیم ختم ہوچکی،اب سب برے طالبان ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جو بھی شخص سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مسلح گروہ مذہب،فرقے،سیاسی طور پر بنائے اس کے خلاف جنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو بلوچ بندوق کے ذریعے اپنے حقوق کی بات کریں گے وہ بھی دہشتگردوں میں شامل ہیں اگر بندوق پرویز رشید بھی اٹھائے تو وہ بھی دہشتگرد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی نے ریاست کے خلاف بندوق نہیں اٹھائی تھی ان کیخلاف ایکشن ایک شخص کی انانیت کا سبب بنا تھا،اکبر بگٹی کے خلاف بندوق اٹھی تھی وہ شہید تھے،اب یہ مقدمہ عدالت میں ہے،عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان کی تقسیم ختم ہوچکی اب اچھا کوئی نہیں سب برے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی بات کی جو غلط تھی لیکن انہوں نے سول نافرمانی کیلئے لوگوں سے اپیل کی بندوق کے زور پر نافرمانی کی بات نہیں کی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں ایک اچھا انٹیلی جنس نظام نہیں لایا جاتا ،نیکٹا فعال کام نہیں کرسکتا۔ پرویز رشید

مزید : صفحہ آخر