پنجاب اسمبلی رواں سال عوام کی بہتری سے متعلق 23 بل متفقہ منظور

پنجاب اسمبلی رواں سال عوام کی بہتری سے متعلق 23 بل متفقہ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

             لاہور(شہزاد ملک )سال 2014کے دوران پنجاب اسمبلی کے اےوان میں مفاد عامہ سے متعلق مختلف 23بل منظور کئے گئے ہیں اور اس دوران کوئی بھی بل نہ منظور نہیں ہوا ہے جبکہ پچھلے سال 2013میں حکومت کی طرف سے مفاد عامہ سے متعلق مختلف 21بل منظور کئے گئے تھے لیکن اس سال 3بل پچھلے سال کی نسبت زیادہ منظور کئے گئے ہیں اگر ےہ کہا جائے کہ ختم ہونے والے اس سال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور قانون سازی کی گئی ہے تو ےہ بھی بے جا نہ ہو گا کیونکہ مجموعی طور پر حکومت نے اسمبلی کے ہر اجلاس میں کوئی نہ کوئی بل ضرورمنظور کروایا ہے اور حکومت کی اےوان میں دوتہائی سے بھی زےادہ اکثریت ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر ےہ تمام بلز متفقہ طور پر ہی منظور کئے گئے ہیں البتہ ان اجلاسوں کے دوران حکمران جماعت کے ارکان کی حاضری تسلی بخش نہیں رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سال 3بل پچھلے سال کی نسبت زیادہ منظور کئے گئے ہیں جس سے ےہ بات کہی جا سکتی ہے کہ حکومت ہر سال اسمبلی سے زیادہ سے زےادہ قانون سازی کروانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہر اجلاس میں مفاد عامہ سے متعلق کسی نہ کسی قانون سازی کو لا رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا سکیں ۔لیکن ےہاں پر ےہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسمبلی کے ہر اجلاس میں حکمران جماعت نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور اس کے ارکان کی حاضری بھی تسلی بخش نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے سپیکر کو اسمبلی کے اجلاس شروع کرنے کے لئے ڈیڑھ سے دو دو گھنٹے تک بھی انتظار کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجو د بھی اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہو سکا اور کورم بھی ٹوٹتا رہا اور موجودہ اجلاس کے دوران سپیکر کو ےہ ریمارکس بھی دینے پڑ گئے کہ وہ ارکان کو گھروں سے لانے کے پابند نہیں ہیں ۔
23بل متفقہ منظور ف

مزید :

صفحہ آخر -