25 سا لہ نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

25 سا لہ نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 25 سا لہ نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر شنا خت نہ ہو نے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واکے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ پیکو روڈ کے قریب نا معلو م نوجوان ر یلوے پھا ٹک عبور کر رہا تھا کہ دوسری جا نب سے آ نے والی ٹرین کی زد میں آ گیا۔ مقا می لوگوں نے رسکیو 1122اور پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے شناخت نہ ہو نے پر لاش کو جناح ہسپتال کے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔پو لیس کے مطا بق متوفی شکل صورت سے اچھے گھرانے کا لگتا ہے ۔

مزید : علاقائی