پولیس کاجنرل ہولڈاَپ

پولیس کاجنرل ہولڈاَپ

 لاہور(کرائم سیل) پولیس کا ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر گزشتہ روز شہر بھر میں صبح 8سے11 بجے تک آپریشنزوِنگ نے جنرل ہولڈاَپ کیا۔ جنرل ہولڈاَپ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں1227مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں بغیر کاغذات8،غیر نمونہ 4 اور لاوارث4کاریں بندکی گئیں۔2738مشکوک موٹر سائیکلوں کی چیکنگ،بغیر کاغذات،بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی318موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔  منشیات ،اسلحہ کے2 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے520گرام چرس ،1پسٹل اور20 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سبز نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف5 مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : علاقائی