مغلپورہ ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو افراد شدیدزخمی ہو گئے

مغلپورہ ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو افراد شدیدزخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) مغلپورہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کا رہائشی محمد عاقب گزشتہ روز اپنے گھر کی جانب شالیمار لنک روڈ پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے دونوں افراد سڑک پر گرکر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -