ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،ایس پی ہیڈکوارٹرز

ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،ایس پی ہیڈکوارٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر پولیس ڈرائیونگ سکول کے تیرہویں بیج میں کامیا ب ہونیوالے 72مردوخواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔   پولیس ڈرائیونگ سکول کے تیرہویں بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں15 خواتین سمیت72 افراد نے شرکت کی۔کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمانِ خصوصی افتخار ٹھاکرنے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کیلئے ایک مثالی تربیت گاہ قائم کی ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکول میں اب تک ڈرائیونگ کی تربیت کے اب تک13بیج کی تربیت مکمل ہو چکی ہے تربیت مکمل کرنیوالے کی اکثریت انجینئرز،ڈاکٹرز،اساتذہ اور مختلف شعبہ سے وابسطہ ہے۔

مزید :

علاقائی -