شاہدرہ پولیس کا منشیات فرشوں کیخلاف آپریشن 2 منشیات فروش

شاہدرہ پولیس کا منشیات فرشوں کیخلاف آپریشن 2 منشیات فروش

 گرفتار ( کر ائم سیل)شاہدرہ پولیس نے منشیات فرشوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان کے خلاف پہلے بھی تھانوں میں منشیات کے مقدمات درج ہیں ایس ایچ او شاہدرہ عاصم رفیع کے مطابق ڈئی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے جس پر پولیس نے فرخ آباد کے علاقہ میں چھاپہ مار کر شہباز چنگڑ اور اسکے ساتھی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موقع پر ہی پانچ کلو چرس برآمد کرلی ہے ملزمان نے ابتدائی طور پر بتایا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات منگواتے تھے اور فروخت کرتے تھے۔

مزید : علاقائی