ملک دشمن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،حیدر اشرف

ملک دشمن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ...

 لاہور(کر ائم سیل)جرائم پر قابو پانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جاسکیں۔جن علاقوں میں جرائم زیادہ ہے ان علاقوں میں پولیس پٹرولنگ کو موئثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابوپا یا جا سکے۔ شہر میں ہر ایس پی لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی کو خود چیک کرے گا۔ شہر میں ناکہ بندی اور موٹر سائیکل سکواڈ کی گشت کو یقینی بنایا جائے اورسفید کپڑو ں میں ڈیوٹی لگائی جائے ۔شہر میں ڈکیتی ،چوری ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ کریمینل کا تھانوں میں بیٹھ کر انتظار نہیں کیا جا سکتا بلکہ کریمینل کے پیچھے ہم ضرور جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اقبال ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی ماہانہ کرائم کنٹرول میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ایس پی کینٹ آپریشنز محمد ندیم کھوکھر اور ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنز عمارہ اطہرسمیت تما م سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈی ایس پی سمن آباد سرکل اور ڈی ایس پی گلشن راوی سرکل کو ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او نواں کوٹ ،ایس ایچ او مسلم ٹاؤن، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، ایس ایچ او گلشن اقبال ، ایس ایچ او سمن آباد جبکہ کینٹ ڈویژن میں سے ایس ایچ او ڈیفنس اے اور ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کو ناقص کارکردگی پر شو کاز نوٹسز جاری کئے۔

مزید : علاقائی