عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری،شہدا کے لیے فاتحہ خوانی

عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری،شہدا کے لیے فاتحہ خوانی
عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری،شہدا کے لیے فاتحہ خوانی

  


لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سانحہ پشاو کے افسوس کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے پاکستان آمدپر داتا صاحب دربار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی اور چادر بھی چڑھائی ۔عامر خان نے داتا صاحب میں سانحہ پشاور کے شہداکے لیے خصوصی دعا کی اور شہید ہونے والے بچوں کے لیے شدید رنج کا اظہار بھی کیا ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سانحہ پشاور کا شدید رنجھ ہے اور یہ ایسا واقعہ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا ، ایک دن پاکستا ن میں امن ضرور قائم ہو گاکیونکہ پاکستان ایک خوبصورت اور بہت محفوظ ملک ہے اس جیسا ملک کہیں نہیں ہے ۔

انہوں نے پاکستا ن میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس انہیں پلیٹ فارف کی ضرورت ہے ۔

مزید : کھیل