داعش کے نام 20لاکھ بھتہ مانگنے والا تاجر کا اپنا ملازم نکلا
لاہور( ویب ڈیسک) عارف خان روڈ کے رہا ئشی تاجرآصف سے داعش کے نام پر 20لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے نام پر بھتہ مانگنے والا شخص تاجر کا ذاتی ملازم خورشید تھا جو کہ جانتا تھا کہ تاجرکتنے پیسے با آسانی دے سکتاہے اور اسی کے حساب سے اس نے اپنے مالک سے بھتہ کی ڈیمانڈ کی لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیاہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ چند روز قبل آصف سے نامعلوم افراد نے داعش کے نام پر 20لاکھ بھتہ مانگا تھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسے بیوی اور بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، نقصانات کے ازالے کے لیے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں سیل قائم