سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک شدت پسند ہلاک،علاقے میں کرفیو نافذ

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک شدت پسند ہلاک،علاقے میں کرفیو نافذ
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک شدت پسند ہلاک،علاقے میں کرفیو نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (مانیڑنگ ڈیسک)جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں سے جھڑپ میں ایک شدت پسند ہلا ک ہو گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ جانی خیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی جس میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیاہے ۔
شدت پسندوں سے جھڑپ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذکر دیا گیاہے اور مزیددہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کردیاگیاہے ۔تازہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک یہ کلیئر نہیں ہوسکاہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کاتعلق کس گروہ سے ہے اور ان کا منصوبہ کیا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شعبہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -