بے قصور آدمی کو غلطی سے اپنے بچے کا باپ قرار دینے والی عجیب خاتون

بے قصور آدمی کو غلطی سے اپنے بچے کا باپ قرار دینے والی عجیب خاتون
بے قصور آدمی کو غلطی سے اپنے بچے کا باپ قرار دینے والی عجیب خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) متنازعہ حرکات کیلئے شہرت رکھنے والی برطانوی ماڈل ہوزی کننگم نے اب ایک نیا تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے ایک بے قصور شخص کو اپنی ننھی بچی کا باپ قرار دے دیا ہے۔ ہوزی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹھیک طور پر معلوم نہیں تھا کہ ان کی تین ماہ کی بیٹی کا باپ اصل میں کون ہے کیونکہ جن دنوں وہ حاملہ ہوئیں تب وہ بیک وقت تین مختلف مردوں کی قربت میں تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بچی کے باپ کا فیصلہ کرنے کی کوشش کی لیکن معاملہ گڑ بڑ ہوگیا۔

کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سب سے زیادہ کار حادثات کا سبب بنتے ہیں ؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف
ڈاکٹروں نے تو انہیں درست رپورٹ دی تھی لیکن وہ چاہتی تھیں کہ تینوں مردوں کو بذریعہ ڈاک مطلع کریں کہ وہ باپ ہیں یا نہیں اور پھر باپ والی رپورٹ غلطی سے اس شخص کو چلی گئی جو کہ اصل میں اس تمام معاملے کا ذمہ دار نہ تھا۔
ہوزی نے مردوں کے بارے میں صرف یہ بتایا ہے کہ ان میں سے ایک ڈاکٹر، ایک ان کی سہیلی کا محبوب اور ایک دھوکہ باز ہے جس نے خود کو ایک مشہور فٹبالر ظاہر کرکے تعلق استوار کرلیا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ”ابو کون ہیں؟“ کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -