ایئرایشیاءنے اپنا طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ، خصوصی سیل قائم

ایئرایشیاءنے اپنا طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ، خصوصی سیل قائم
ایئرایشیاءنے اپنا طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ، خصوصی سیل قائم

  


جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرایشیاءنے اپنا مسافر طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی اور بتایاہے کہ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ایئرایشیاءنے لکھاکہ بدقسمتی سے ابتدائی طورپر وہ مزید کچھ بتانے کے قابل نہیں لیکن جیسے ہی معلومات ملیں گی ، ہم تمام فریقین کو آگاہ کریں گے ، ایئرایشیاءریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون اور مکمل معلومات فراہم کررہی ہے ۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

بیان کے مطابق ایئرایشیاءنے ایمرجنسی کال سنٹرقائم کردیاہے جہاں سے جہاز کے مسافروں یاعملے کے بارے میں معلومات لی جاسکتی ہیں اور میڈیا نمائندوں سے گذارش ہے کہ وہ کال سنٹرل سے رجوع نہ کریں کیونکہ یہ نمبر صرف مسافروں یا عملے کے رشتہ داروں ، دوستوں کے لیے مخصوص ہے جبکہ مزید معلومات ایئرایشیاءکی ویب سائیٹ پر بھی نشر کی جائیں گی ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں