ایئرایشیاءطیارہ لاپتہ ، جہاز بنانیوالی کمپنی ’ایئربس‘نے تعاون کی یقین دہانی کرادی
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز بنانے والی کمپنی ’ایئربس ‘ نے لاپتہ ایئرایشیاءکے طیارے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مذکورہ طیارے کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔
طیارے کے لاپتہ ہونے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
ایئربس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدقسمت طیارے کا سیریل نمبر 3648تھا اور یہ پی کے -اے ایکس سی کے طور پر رجسٹر ڈہے جو ایئرایشیاءکو اکتوبر 2008ءمیں فراہم کیا۔ ایئربس اے 320-200دوانجن سی ایف ایم 56-6بی والا طیارہ ہے اور لاپتہ ہونیوالا مذکورہ طیارہ 13,600اُڑان بھرکے 23,000گھنٹے پرواز کرچکاہے ۔
ایئرایشیاءنے بھی طیارے کے لاپتہ ہونے پر موقف دیدیا
کمپنی نے بتایاکہ یہ طیارے 1988ءمیں بنانے شروع کیے اور نومبر 2014ءتک 6,000سے زائد طیارے تیار ہوئے جومجموعی طورپر 85ملین اڑانوں کے ساتھ 154ملین گھنٹے پروازکرچکے ہیں ۔
ایئربس کے مطابق طیارے کی ایک کلاس میں 180سے زائد مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ 13انٹرنیشنل کنونشن میں کمپنی نے فرانسیسی تحقیقاتی ایجنسی اور تحقیقات کرنیوالے اداروں کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرارکھی ہے ۔
لاپتہ ہونیوالے طیارے کے عملے کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے آگئیں
ایئربس کی انتظامیہ اور سٹاف کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور وہ مزید تفصیلات موصول ہونے پر عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔
نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔