پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا کراچی والوں کو دی جارہی ہے ،سندھ حکومت کراچی والوں سے سوتیلی ماﺅں والا سلوک کر رہی ہے :ایم کیو ایم

پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا کراچی والوں کو دی جارہی ہے ،سندھ حکومت ...
پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا کراچی والوں کو دی جارہی ہے ،سندھ حکومت کراچی والوں سے سوتیلی ماﺅں والا سلوک کر رہی ہے :ایم کیو ایم

  


کراچی( مانیڑنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ نہ دینے کی سز ا کراچی والوں کو دی رہی ہے اور سندھ حکومت کراچی والوں کے ساتھ سوتیلی ماﺅں جیساسلوک کر رہی ہے ،الطاف بھائی کی ہدایت پر تمام رہنما او ر کارکنان نے موقع پر جا کر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی جان ومال کو بچانے کی کوشش کی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے دوران سندھ حکومتی وزیر نیند کی گولیاں کھا کر سو رہی تھے اور ابھی تک ان میں کسی کا بھی نا تو فون آیا ہے اور نہ ہی کوئی حکومتی ارکان نے یہاں آنے کی زحمت کی ہے ۔آگ لگنے کے باعث لوگو ںنے اپنی مدد آپ تحت ایک دوسرے کی جانیں اور قیمتی مال بچایا جبکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں کی گئی حتی کہ کسی حکومتی ارکان نے فون تک نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کا نقصان ہوا ہے اور اس کا ازالہ کون کرے گا۔الطاف بھائی ساری رات نہیں سو سکے انہوں تمام رہنما اورکارکنوں کو موقع پر پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام رہنما موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد شروع کر دی ۔

قمر منصور نے کہا کہ کراچی کراچی میں متعدد فائر برگیڈ کی گاڑیاں خراب ہیں اور اور ملازموں کو تنخواہیں نہیں دی گئیںجس کے باعث آگ پر بر وقت قابو نہیں پایا جاسکا ،اگر اکراچی کے پاس دس گاڑیاں موقع پر موجود ہوتیں نقصان 90فیصد نقصان کم ہونا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی کے کہنے پر متحدہ قومی موومنٹ نے تمام بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے ناشتے کا بندوبست کیااور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی حوصلہ افزا اقدا م نہیں کیا گیا ۔جتنا الطاف بھائی کے ہاتھ میں تھا اتنا انہوں نے کیا ۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ حکومت کی بے حسی کی وجہ سے تھر میں بھی چھوٹے چھوٹے بچے سسک سسک کر مر رہے ہیں او ر اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر بر وقت رضاکارانہ طور پر کام نہیں کیا جاتا تو جانی نقصان بہت زیادہ ہونا تھا لیکن ایم کیو ایم نے بر وقت موقع پر پہنچ کر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے انتظامات کیے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹمبر کی لکڑی میں ایک کیمیکل ہوتا ہے جب اس کو آگ لگتی ہے تو دھماکہ ہوتا ہے جس سے آگ مزید چیزوں کو اپنی لپیٹ میںلے لیتی ہے جس کے باعث زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہوتاہے لیکن الطاف بھائی کی حکمت عملی نے کافی حد تک بڑا نقصان ہونے سے بچالیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں