ایئرایشیاءلاپتہ طیارہ ، تلاش کا کام بند کردیاگیا

ایئرایشیاءلاپتہ طیارہ ، تلاش کا کام بند کردیاگیا
ایئرایشیاءلاپتہ طیارہ ، تلاش کا کام بند کردیاگیا

  


جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خراب موسم اوراندھیرے کی وجہ سے لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیاءکے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن روکدیاگیاہے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشین وزارت ٹرانسپورٹ کے ہادی مصطفی نے بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روکدیاگیاہے ، موسم بھی زیادہ اچھے نہیں اور گہرے بادل آرہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کی تلاش کیلئے نیوی کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔

یادرہے کہ انڈونیشیاءسے سنگاپور جانیوالا ایئرایشیاءکا طیارہ اتوار کی صبح لاپتہ ہوگیاتھا جس کی تلاش کا کام اب بند کردیاگیا۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں