دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن موجود ہے: جہانگیر ترین

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن موجود ...
دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن موجود ہے: جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس میں پیشرفت بھی ہو گی تاہم اگر حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو تحریک انصاف کے پاس دوبارہ پلان سی پر عملدرآمد کی راہ کھلی ہے۔ ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے تحریک انصاف حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور اس میں کسی صورت پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے دھادندلی کی تحقیقات نہیں کیں تو ہم دوبارہ احتجاج کریں گے۔

بہت لچک دکھا چکے، اب حکومت دھاندلی کی تحقیقات پر پیشرفت کرے: تحریک انصاف

مزید :

قومی -اہم خبریں -