سعودی بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر کیا کیا ،جان کر ایسی خواہش رکھنے والے مرَدوں کا دماغ درست ہو جائے گا

سعودی بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر کیا کیا ،جان کر ایسی خواہش رکھنے والے ...
سعودی بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر کیا کیا ،جان کر ایسی خواہش رکھنے والے مرَدوں کا دماغ درست ہو جائے گا

  


مدینہ (نیوز ڈیسک) عموماً سمجھا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں مردوں کی ایک سے زائد شادیاں عام بات ہیں لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حالیہ وقتوں میں اس حوالے سے خواتین کے رویے میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ ایسی ہی تبدیلی کا نشانہ مدینہ میں دوسری شادی کے ارمان رچانے والا سعودی شہری بھی بن گیا۔

کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سب سے زیادہ کار حادثات کا سبب بنتے ہیں ؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف

 ’مکہ‘ اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ مدینہ میں ایک آدمی کی دوسری شادی جاری تھی کہ ایک خاتون ہال کے مردانہ حصے میں داخل ہوگئی۔ عموماً ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین مردوں کی محفل میں آجائیں۔ تاہم جب خاتون نے باآواز بلند دھمکیاں لگانا اور چیخنا شروع کیا تو انکشاف ہوا کہ خاتون دولہا صاحب کی پہلی بیگم ہیں۔

اخبار کے مطابق دولہا میاں سکتے کی حالت میں کھڑے سب کچھ چپ چاپ دیکھتے رہے جبکہ مہمانوں نے تقریب سے دوڑ لگادی یہاں تک کہ ہال میں چیختی خاتون اور اس کا شوہر ہی ہے۔ شوہر کا انجام کیا ہوا، رپورٹ میں اس معمے سے پردہ نہیں اٹھایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی