بہت لچک دکھا چکے، اب حکومت دھاندلی کی تحقیقات پر پیشرفت کرے: تحریک انصاف

بہت لچک دکھا چکے، اب حکومت دھاندلی کی تحقیقات پر پیشرفت کرے: تحریک انصاف
بہت لچک دکھا چکے، اب حکومت دھاندلی کی تحقیقات پر پیشرفت کرے: تحریک انصاف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے دہشتگردی کے معاملے پر حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری پیشرفت کرتے، تحریک انصاف اس معاملے پر ہی کافی لچک دکھا چکی ہے اور اس کی مزید کوئی گنجائش نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہوا جس میں دہشتگردی کے مقابلے کیلئے تیار کردہ قومی ایکشن پلان پر مکمل تعاون کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنا ختم کئے مگر آج بھی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر اپنے موقف پر قائم ہیں اور جوڈیشل کمیشن کے قیا م کیلئے حکومت کو جتنی مہلت دی جا سکتی تھی وہ دے چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران ارکان پر واضح کیا گیا کہ تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت صرف اور صرف میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کی۔

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن موجود ہے: جہانگیر ترین

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت کیساتھ جاری مذاکرات میں تین بنیادی نکات پر اختلاف برقرار ہے مگر حکومت ان معاملات پر پہلے اتفاق کر چکی تھی۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو حکومت کے ساتھ مکمل ایمانداری مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...