ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، نقصانات کے ازالے کے لیے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں سیل قائم

ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، نقصانات کے ازالے کے لیے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں ...
ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، نقصانات کے ازالے کے لیے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں سیل قائم

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں خصوصی سیل قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے باعث شدید مالی نقصان ہوا جس کے بعد سندھ حکومت نے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او ساﺅتھ کے دفتر میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے شہری اپنے نقصان سے متعلق رابطہ کر سکیں گے۔

حکومت سندھ کا ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا اعلان

مزید : کراچی /اہم خبریں