شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ، ٹمبر مارکیٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ڈی سی او آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کی۔اس اجلاس میں ڈی سی او کراچی سمیت ایم ڈی واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس اجلاس میں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
امریکی اور اتحادی افواج کاافغانستان مشن مکمل، سیکیورٹی افغان فورسز کے حوالے
اس رپورٹ کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں آگ شاک سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ آگ بھجانے کے لیے فائر برگیڈ کی 28 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 5 منٹ میں 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئیں تھیں لیکن گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔پانی کی کمی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائر برگیڈ کے پاس پانی کی کوئی کمی نہیں تھی لیکن امدادی کاموں میں بڑی رکاوٹ علاقے کی تنگ گلیاں تھیں ۔