کوشش ہو گی ورلڈ کپ 2015کا بہترین باؤلر بنوں: محمد عرفان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا خواب ہے اور اس دوران میری کوشش ہو گی کہ اس ٹورنا منٹ کا بہترین باؤلز بنا کر سامنے آؤں۔ میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے موقعے پر یہ پہلی دفعہ ہو گا کہ میں آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلوں گا، توقع ہے قوم کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔