پی ٹی آئی کارکن قتل کیس ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پی ٹی آئی کارکن قتل کیس ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل جے ...
پی ٹی آئی کارکن قتل کیس ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  


فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر کارکن حق نواز کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے وزیر مملکت عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل پیش ہو گئے۔ایس پی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ ناﺅلٹی پل پر فائرنگ کے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل وہ کسی مشاورت کا بھی حصہ نہیں رہے۔

سانحہ فیصل آباد ، تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں