بھارتی سپریم کورٹ نے نئی فلم ’پی کے‘ پر پابندی کی درخواست خارج کر دی

بھارتی سپریم کورٹ نے نئی فلم ’پی کے‘ پر پابندی کی درخواست خارج کر دی
بھارتی سپریم کورٹ نے نئی فلم ’پی کے‘ پر پابندی کی درخواست خارج کر دی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے اداکار عامر خان کی تازہ فلم ’پی کے‘ پر پابندی لگانے کی استدعا یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ جس کو فلم پسند نہیں ہے وہ اسے نہ دیکھے۔ تفصیلات کے مطابق دائر کردہ درخواست میں اسے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی کہانی رکھنے پر چیلنج کیا گیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے فلم پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے درخواست ہی خارج کر دی ہے۔ بھارت میں آج کل نئی آنے والی فلم پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے سبب تنقید کا سامنا ہے اور فلم بنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا چکی ہے لیکن اس تازہ فیصلے کے بعد یہ معاملہ طے ہو گیا ہے فلمی کہانی مذہبی جذبات کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچاتی بلکہ یہ تو دراصل مذہبی توہم پرستی کیخلاف ہے۔

مزید : تفریح